ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی، امن 25 انٹرنیشنل مشق میں شرکت کے لیے ایک اعلیٰ سطحی ایرانی فوجی وفد کے ہمراہ کراچی میں موجود ہیں۔ انہوں نے IRNA کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس انٹرنیشنل ایونٹ میں ایران کی بھرپور اور نمایاں موجودگی پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔
کراچی میں امن 25 بحری مشق میں نداجا فلوٹنگ یونٹ اور اسپیشل آپریشنز ٹیم کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ مشق اعلیٰ سطح پر منعقد کی جا رہی ہے جو پاک ایران ساحلوں پر آپریشنل تعاون کو بہتر بنانے کا موقع ہے۔
ایرانی ایڈمرل نے امید ظاہر کی کہ پاک ایران بحری افواج کے درمیان تعاون مستقبل میں دوطرفہ مشقوں کے انعقاد کے لیے ایک مناسب پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔
انہوں نے پاکستان میں ایرانی سفارت خانے اور ملٹری اتاشی کے دفتر کی جانب سے بحری افواج کے درمیان رواابط کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی دوستوں کو ایران میں مستقبل کی مشقوں میں شرکت کی دعوت دینا بھی ہمارے ایجنڈے میں شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ایران کی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی، پاکستانی بحریہ کے کمانڈر کی سرکاری دعوت پر امن 25 مشق اور امن انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کے لیے ہفتہ کی صبح کراچی پہنچے۔
کمانڈر نداجا اور ان کے ہمراہ اعلیٰ فوجی وفد کے ارکان امن انٹرنیشنل بحری مشق میں شرکت کریں گے۔ ایرانی بحریہ کی آپریشنل اور فلوٹنگ ٹیمیں بھی اس مشق میں شرکت کے لیے کراچی میں موجود ہیں۔
کمانڈر نداجا: ایران اور پاکستان میری ٹائم ڈومین میں آپریشنل تعاون کو مضبوط کر رہے ہیں
پاکستانی بحریہ کے کمانڈر سے ملاقات، امن انٹرنیشنل ڈائیلاگ کانفرنس میں شرکت، اور امن ملٹی نیشنل مشق کے آپریشنل سیکشن کا دورہ کمانڈر نداجا کے کراچی کے سفر کے دیگر منصوبوں میں شامل ہے۔
اس سال فروری کے اوائل میں IRNA کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں، پاکستانی بحریہ کے کمانڈر نے "AMAN-25" انٹرنیشنل بحری مشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کی شرکت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاک ایران بحریہ کے تعلقات تعمیری ہیں اور ہم ایران کے ساتھ تعاون کے فروغ کے خواہشمند ہیں۔
گزشتہ سال جون کے میں ایرانی ایڈمرل نے پاکستان کا 3 روزہ سرکاری دورہ بھی کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ